گجرات کے علاقے مسلم آباد کی ایک پیزا شاپ میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مسلم آباد کی پیزا شاپ میں دھماکا گیس لیکج کے باعث ہوا ، دھماکے سے پیزا شاپ اور اس پر واقع 2 منزلہ خالی عمارت زمین بوس ہوگئی۔
پولیس کے مطابق دھماکے سے بلڈنگ کو نقصان پہنچا جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔