196

ہمارے پاس نمبر پورے ہیں ہمیں کوئی نقصان نہیں ہوگا، فواد

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایوان چلانا صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں ہے، ہمارے پاس نمبر پورے ہیں ہمیں کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ اس کے رہنما آرام سے تقریر کرکے چلے جائیں تو اب ایسا نہیں ہوگا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں مریم نواز کا گروپ پارلیمنٹ میں نہیں ہے اس لیے وہ چاہتا ہے کہ معاملات خراب کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں