156

ہینگ ٹونگ کو نکالنے کا کام آج پھر معطل

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ٹگ بوٹ سے جڑا 8 ٹن وزنی رسہ پھر ٹوٹ گیا تھا کس کے بعد آج جہاز نکالنے کا آپریشن شروع ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
شپنگ ماہرین کاکہنا ہے کہ سمندری پانی کا حجم اب بتدریج کم ہوتا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جہاز پہلے مقام سے ایک کلومیٹر دور ساحل پر دوبارہ پھنس گیا، جہاز کے کیپٹن نے سی میکس کمپنی اور کمپنی نے جہاز کیپٹن کو آپریشن ناکام ہونے کا ذمہ دار قرار دیا ۔

جہاز نکالنے کے آپریشن کے دوران ٹگ بوٹس جہاز کے قریب آنے کے بجائے بہت دور رہیں، جہاز کے تیرنے کے بعد ٹگ بوٹس قریب آکر جہاز کو کھینچ نہ سکیں۔

سیلویج کمپنی اور جہاز کے کیپٹن نے اس صورتحال میں ایک دوسرے پر الزامات لگانے شروع کر دیئے ۔

سیلویج کمپنی کاکہنا ہے کہ جہاز کے کیپٹن نے رسہ ٹوٹنے پر اینکر ڈالنے سے انکار کر دیا تھا،جبکہ جہاز کےکیپٹن کاکہنا ہے کہ سیلویج کمپنی کے ٹگس کی وجہ سے آپریشن ناکام ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں