لاہور – وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری کی رہائشگاہ پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر پروقار تقریب منعقد ہوئی۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری شازیہ رضوان اور بیٹ رپورٹرز بھی موجود تھے۔عظمٰی بخاری نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی دراز عمر، صحت اور کامیابی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے مشکل ترین حالات میں اپنے والد میاں نواز شریف کا حوصلہ بن کر پاکستانی بیٹیوں کے لیے ایک مثالی کردار ادا کیا۔وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مریم نواز کی سیاسی جدوجہد، قیادت اور طرزِ حکمرانی، نواز شریف کی تربیت کا عملی عکس ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب ترقی، خوشحالی اور جدیدیت کی نئی منازل طے کر رہا ہے
219