وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ یومِ شہدائے کشمیر پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم 13 جولائی 1931ء کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 13 جولائی 1931ء کو مہاراجہ ڈوگرا کے فوجیوں نے پرامن مظاہرین پر فائرنگ کی۔
We stand with Kashmiris on Kashmir Martyrs’ Day & pay tribute to 22 Shuhada of 13July1931, martyred when the Dogra Maharaja's soldiers fired on peaceful protestors. Kashmiris' struggle against tyranny & illegal Indian Occupation is steeped in a history of resistance & sacrifice.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 13, 2021
انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی قبضے اور ظلم و بربریت کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد، مزاحمت اور قربانیوں کی ایک تاریخ ہے۔
وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ڈوگرا مہاراجہ کے سپاہیوں کی پر امن مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں 22 کشمیری شہید ہوئے۔
انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف کشمیریوں کی مزاحمت کا جذبہ آج بھی زندہ ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیری مرد اور خواتین بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف لڑائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ کشمیریوں کو اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حقِ خودارادیت ملنے تک کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔