167

19 سال اور زائد عمر کے افراد کی ویکسین کیلئے رجسٹریشن کا آغاز،تیرہ ہندسوں کا شناختی کارڈ نمبر ڈیش اور اسپیس کے بغیر1166 پرایس ایم ایس کریں۔

ملک بھر میں 19 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن کا آغاز آج سے ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے 19 سے 29 سال کے افراد کیلئے ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن کا اعلان کیا تھا۔

19 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد اپنی کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کروانے کے لیے تیرہ ہندسوں کا شناختی کارڈ نمبر ڈیش اور اسپیس کے بغیر1166 پرایس ایم ایس کریں۔

ویکسین کیلئے اندراج کے بعد ویکسین سینٹر اور ویکسینیشن کی تاریخ کےبارے میں جلد آگاہ کردیا جائے گا۔

40 سے زیادہ عمر والے رجسٹرڈ افراد کسی بھی ویکسینیشن سینٹر میں جا کر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں