بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ہیپاٹائٹس بی نامی بیماری میں مبتلا ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے نیشنل ایکشن پلان آف وائرل ہیپاٹائٹس کی لانچ تقریب میں شرکت کی اس دوران انہوں نے میڈیا سے گفتگو
Chicken Chapli Sub
Subway Pakistan
Ad
دوران تقریب بگ بی نے کہا کہ وہ اس بیماری کے ہوتے ہوئے بھی نارمل زندگی گزار رہے ہیںاور آخری دم تک وہ اس بیماری سے لڑتے رہیں گے۔
امیتابھ بچن نے مزید کہا کہ جو خواتین ہیپاٹائٹس بی کی بیماری کا شکار ہوتی ہیں معاشرے میںاُن کی تذلیل کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح بیمار عورتوں میں فرق کرنا اور اُن کو گھروں سے نکال دینا اُن کےنزدیک انتہائی افسوسناک بات ہے۔
ہیپاٹائٹس بی یا کسی بھی بیماری میں مبتلا خواتین کے ساتھ بدتر سلوک کرنا درست نہیں ہے۔
انہوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ میں بھی لاکھوں لوگوں کی طرح اس بیماری کا شکار ہوں لیکن ایک نارمل زندگی گزار رہا ہوں۔
تقریب کے اختتام میں امیتابھ بچن نے لوگوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر لوگ میری باتوں پر عمل کریں اوراس بیماری میں مبتلا افراد میں فرق کرنا بند کردیں تو انہیں بے حد خوشی ہو گی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہیپاٹائٹس بی نامی بیماری کا شکار ہیں۔