174

28ویں ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز کی تقریب 25 ستمبر کو الحمراء ہال لاہور آرٹس کونسل میں منعقد کی جارہی ہے – پیر سید سہیل بخاری

ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل و چیئرمین ایوارڈز کمیٹی پیر سید سہیل بخاری نے بتایا ہے کہ 28 – ویں ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز کی تقریب 3 ، سال کے وقفہ کے بعد لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے تعاون سے 25 ، ستمبر 2025ء شام 7 ، بجے منعقد ہو گی – جس میں زندگی کے ہر شعبہ کی شخصیات کو انکی اعلٰی کارکردگی پر ایوارڈز سے نوازا جائے گا – پیر سید سہیل بخاری نے مزید بتایا کہ سماجی و ثقافتی شخصیات اور زندگی کے ہر شعبہ سے نمایاں افراد و شخصیات شریک ہونگیں – ایک میگا ثقافتی پروگرام بھی تقریب کا حصہ ہوگا جس میں ملک کے نامور فنکار ، گلوکار اور گلوکارہ ،کامیڈین و قوال پرفارم کریں گے – علاوہ ازیں صوفی پرفارمنس ، علاقائی رقص ، دھمال ، ڈھول پرفارمنس بھی تقریب کا حصہ ھونگے – وفاقی و صوبائی وزراء ممبران قومی و صوبائی اسمبلی مہمانان خصوصی ھونگے – یاد رہے یہ تقریب 2 ، ستمبر کو منعقد ہونی تھی پنجاب میں سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں