226

سینئر سٹیزن کیلئے مفت اور رعایتی ریل ٹکٹوں کی سہولت ختم

ریلوے کی جانب سے سینئر سٹیزن کے لیے مفت اور رعایتی ٹکٹوں کی سہولت ختم کر دی گئی۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے 65 سال کے بزرگ شہریوں کو اکانومی کلاس ٹکٹوں میں پچاس فیصد کی رعایت کا اعلان کیا تھا، 75سال کے بزرگ شہریوں کو 100 فیصد رعایت دی گئی تھی، بزرگ مسافروں کو سال میں چار اکانومی کلاس کے مفت اور رعایتی ٹکٹوں کی سہولت حاصل تھی جو ختم کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں