ایشیا کپ 2022ء کے سلسلے میں ہونے والے پاک بمقابلہ بھارت میچ سے تاحال دلچسپ مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
سوشل میڈیا سائٹس پر وائرل ہوتی ایک نئی ویڈیو نے پاکستانی کرکٹ شائقین کو قہقے لگانے پر مجبور کر دیا ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پاکستانی سپورٹر میچ کے بعد بھارتی ٹیم کے حمایتیوں میں ٹشو بانٹ رہا ہے۔
اس منچلے پاکستانی سے کوئی بھارتی ٹیم کا سپورٹر ٹشو لے رہا ہے تو کوئی لینے سے انکار کرتا نظر آ رہا ہے۔
اس ویڈیو کو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بے حد پسند اور شیئر کیا جا رہا ہے۔
82