80

رض احمد آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کرنیوالے پہلے پاکستانی نژاد اداکار بن گئے

پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رِض احمد اور امریکی اداکارہ ایلیسن ولیمز آسکرز کی 95 ویں ایوارڈز کی تقریب کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کریں گے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، نامزدگیوں کا اعلان اکیڈمی کے سیمیول گولڈ وین تھیٹر سے منگل کو پیسیفک ٹائم زون کے مطابق صبح 5 بج کر 30 منٹ پر جبکہ ایسٹرن ٹائم زون کے مطابق صبح 8 بج کر 30 منٹ پر ABC ٹیلیویژن کے پروگرام گڈ مارننگ امریکا میں براہ راست نشر کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق، آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں کے اعلان کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی لائیو اسٹریمنگ کی جائے گی۔
اس سے پہلے رواں ہفتے رز احمد نےاپنے انسٹا اکاؤنٹ پر اعلان کیا تھا کہ وہ بطورایگزیکٹو پروڈیوسر آسکر ایوارڈز کے لیے منتخب ہونے والی پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ کا حصّہ بن گئے ہیں۔
یاد رہے کہ رز احمد نے پچھلے برس اپنی شارٹ فلم ’دی لانگ گڈبائے‘ کے لیے آسکر ایوارڈ جیتنے والے پہلے پاکستان نژاد اور مسلمان ہالی ووڈ اداکار ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں