77

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر سماعت شروع

سپریم کورٹ آف پاکستان میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023ء پر سماعت شروع ہو گئی۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ سماعت کر رہا ہے۔
بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس اظہر حسن رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔
سماعت شروع ہوتے ہی درخواست گزار راجہ عامر کے وکیل امتیاز صدیقی روسٹرم پر آ گئے۔
اس حوالے سے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے مشاورت کے لیے اٹارنی جنرل سپریم کورٹ سے وزیرِ اعظم آفس روانہ ہو گئے۔
سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے 13 اپریل کو مجوزہ قانون پر عمل درآمد روک دیا تھا۔
سپریم کورٹ نے درخواست گزاروں سمیت اٹارنی جنرل، سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کو نوٹس جاری کیا ہے۔
درخواست گزاروں کے وکلاء آج عدالتی اصلاحات قانون پر دلائل دیں گے۔
سپریم کورٹ نے 13 اپریل کو عدالتی اصلاحات بل پر عمل درآمد روک دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں