علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر امان اللہ ملک کے ایک بیان کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹرخزاں 2023 (Phase-II) کے داخلے میں بی ایس (2سالہ، آڑھائی سالہ اور4سالہ)، ایسو سی ایٹ ڈگری(بی اے)، ٹیچر ٹریننگ پروگرامز (2سالہ، آڑھائی سالہ اور4سالہ)، بی بی اے پروگرامز، پوسٹ گریجوایٹ ڈپلومہ بشمول سرٹیفیکٹ کورسز (6ماہ) میں آن لائن داخلہ جمع کروانے کی آخری تاریخ17اکتوبر2023ہے۔جاری طلبہ اگلے سمسٹر کی انرولمنٹ بذریعہCMS مورخہ 25اکتوبر2023تک کرواسکتے ہیں۔مزید معلومات یونیورسٹی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk یا ریجنل آفس لاہورکے فون نمبر04299333578 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔جناب ریجنل ڈائریکٹر نے اس حوالے سے کہا کہ طلباء و طالبات کو چاہیے کہ وہ جلد از جلد اوپن یونیورسٹی میں داخلے کے لیے اپنے فارم جمع کروائیں تاکہ داخلہ ممکن ہو سکے۔
112