صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم ’ذہنی صحت ایک عالمی انسانی حق ہے‘ کے عنوان سے عالمی دن منا رہے ہیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر پیغام۔#MentalHealthAwareness pic.twitter.com/bRH4zS8AwF
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) October 10, 2023
اُنہوں نے کہا کہ اعداد و شمار کےمطابق پاکستان میں 24 فیصد لوگ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔صدرِ مملکت نے کہا ہے کہ معاشی پریشانیوں سے ذہنی دباؤ اور بھی سنگین ہو جاتا ہے۔
اُنہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بد قسمتی سے پاکستان کے پاس ذہنی بیماریوں کے بوجھ سےنمٹنے کے لیے محدود وسائل ہیں۔
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ نفسیاتی بیماریوں سے بچوں، نوجوانوں اور خواتین کی بڑی تعداد متاثر ہو رہی ہے۔