نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا گورنر اسٹیٹ بینک کو فون
نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کو فون کیا ہے۔
محسن نقوی نے گورنر اسٹیٹ بینک کو اسموگ سے متعلق سنگین حالات سے آگاہ کیا ہے۔
پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے جمیل احمد سے جمعرات، جمعے اور ہفتے کو 8 اضلاع میں بینک بند رکھنے کی درخواست کی ہے۔