87

وزیراعلیٰ مریم نوازکی رمضان پیکج سے اضافی رقم لینے کے واقعہ کا سخت نوٹس،کارروائی کا آغاز،سرچ آپریشن اور سخت قانونی کارروائی کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر رمضان پیکج پر اضافی رقم لینے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ قصور، بھکر اور گجرانوالہ میں کارروائی کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا اورغیرقانونی دھندے میں ملوث ایجنٹس بلیک لسٹ کر دئیے گئے۔ قصور میں 10 ہزار روپے رمضان پیکج کی رقم پر 500 روپے غیرقانونی طور پر لینے والا ملزم بلال کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے مکہ موبائل شاپ اور بھکر میں ایلفا ریٹیلر سیل کر دیں، ملزمان پر مقدمات درج کرلیا اور مشینیں بھی تحویل میں لے لیں گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے رمضان پیکج سے اضافی رقم لینے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس اور انتظامیہ کو سرچ آپریشن کرنے اور ملزمان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ نادار غریبوں سے رقم وصول کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے عوام سے اپیل کی کہ رمضان پیکج حاصل کرنے والوں کو ایسی کسی بھی شکایت پر فوری 0800-02345 پر فری کال کرکے شکایات درج کرا ئیں۔ پنجاب حکومت مستحقین کو قطار سے بچانے کے لئے اس بار نقد رقوم ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے فراہم کررہی ہے۔
٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں