پی اے اے کی جہازوں کی آمد و رفت کو محفوظ بنانے کیلئے لاہور کے 15 علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی ہدایات جاری کردی گئیں ۔
لاہورایئرپورٹ سے ملحقہ 15سے زائد علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی ہے ۔ڈی ایچ اے ،نشاط ،علی ویو گارڈن ،علی پاک میں پتنگ بازی نہیں ہو گی۔نادر آباد ،تاج باغ ،کینال بینک کے علاقوں میں بھی بسنت نہیں منائی جائیگی۔
صوبائی اور ضلعی حکومتوں کے درمیان جاری مذاکرات کے بعد فیصلہ کیا گیا ۔چند علاقوں میں پتنگ بازی پرپابندی کا مقصد جہازوں کی آمدورفت محفوظ بنانا ہے۔ان علاقوں میں دفعہ 144 کے نفاذ کے تحت پتنگ بازی پر کارروائی کی جائے گی
پنجاب حکومت پابندی کا جلد نوٹیفکیشن بھی جاری کرے گی ،ڈیفنس کے پی ،کیو ،آر اور ایس بلاک میں پتنگ بازی پر پابندی ہو گی ۔بھٹہ چوک، نشاط، علی ویو گارڈن علی پاک ،نادر آباد،تاج باغ اور ملحقہ علاقے اورجوڑے پل، الفیصل ٹاؤن، کنال بینک کے علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی ہوگی۔
173