7

ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا،شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شرکت

مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید اہلکاروں کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔

نمازِجنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیراطلاعات عطا تارڑ اور اعلیٰ سول وعسکری حکام نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں شہداء کے اہل خانہ اور عوام کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی، اس سے پہلے دو مسیحی جوانوں کی آخری رسومات راولپنڈی کے کرسٹ چرچ میں ادا کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں