لاہور( میاں عصت سے ) پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط ہوتے تعلقات کی عکاسی کرتے ہوئے اوپو پاکستان نے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی (PMA) اور نورنکو انٹرنیشنل (NORINCO International) کے اشتراک سے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین سسٹم پر پاکستان کی پہلی مکمل برانڈڈ میٹرو ٹرین کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس سلسلے میں ایک خصوصی افتتاحی تقریب اورنج لائن ڈپو لاہور میں منعقد کی گئی۔


یہ اقدام پاکستان میں کسی عالمی ٹیکنالوجی برانڈ اور عوامی ماس ٹرانزٹ نظام کے درمیان اپنی نوعیت کی پہلی شراکت داری ہے، جس کے ذریعے مسافروں سے مؤثر انداز میں رابطے اور شہری انفراسٹرکچر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے نئے امکانات کو اجاگر کیا گیا ہے۔

تقریب میں اوپو پاکستان، پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، اورنج لائن میٹرو آپریشنز، نورنکو انٹرنیشنل اور لاہور میں قائم چینی قونصل خانے کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ تقریب میں ربن کاٹنے کی رسمی تقریب کے بعد نئی اوپو تھیم پر مبنی ٹرین اور خصوصیOPPO A6s Proبرانڈڈ بوگی کا معائنہ بھی کیا گیا۔

جدت، رابطہ کاری اور سرحدوں سے ماورا تعاون کی علامت کے طور پر ڈیزائن کی گئی یہ خصوصی میٹرو ٹرین پاکستان اور چین کی دیرینہ دوستی کی عکاسی کرتی ہے اور اس بات کو اجاگر کرتی ہے کہ کس طرح ٹیکنالوجی اور عوامی انفراسٹرکچر مل کر شہری زندگی کے تجربات کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے اوپو پاکستان کے سی ای اوجارج لانگ نے کہا:”یہ اقدام اوپو کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ ہم صرف ٹیکنالوجی مصنوعات تک محدود نہیں بلکہ جدت کو زندگی کے مختلف شعبوں تک لے جانے پر یقین رکھتے ہیں۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اپنے شراکت داروں کے ساتھ اس تعاون کے ذریعے ہمیں ایسے منصوبے کا حصہ بننے پر فخر ہے جو لاکھوں افراد سے مؤثر اور نمایاں انداز میں جڑتا ہے۔ پاکستان اوپو کے لیے ایک اہم مارکیٹ ہے اور ہمارا ماننا ہے کہ اس نوعیت کی شراکت داری پاکستان اور چین کے درمیان جدت، عوامی رابطے اور طویل المدتی تعاون کے نئے مواقع پیدا کرتی ہیں۔”
پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے حکام نے اس اقدام کو مسافروں کے سفری تجربات کو جدید بنانے اور شہری ٹرانسپورٹ نظام میں زیادہ متحرک اور دلچسپ عوامی مقامات تخلیق کرنے کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔ توقع کی جا رہی ہے کہ یہ شراکت داری عوامی انفراسٹرکچر کے اداروں اور نجی شعبے کے اختراعی اداروں کے درمیان مستقبل میں مزید تعاون کی راہ ہموار کرے گی، جس سے پاکستان کے ٹرانسپورٹ نظام میں مواصلات، ٹیکنالوجی کے انضمام اور مسافروں کے تجربات کو مزید بہتر بنانے کے امکانات پیدا ہوں گے۔
اوپو تھیم پر مبنی اورنج لائن ٹرین لاہور کے میٹرو نیٹ ورک پر اپنی خدمات جاری رکھے گی اور مسافروں کو ایک منفرد بصری تجربہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں شہری نقل و حرکت کے مستقبل کی تشکیل میں جدت اور تخلیقی اشتراک کے کردار کو اجاگر کرے گی۔
ملک کے نمایاں ترین عوامی ٹرانسپورٹ منصوبوں میں شمار ہونے والی اورنج لائن میٹرو ٹرین پاکستان کی ترقی اور پاکستان-چین تعاون کی ایک نمایاں علامت ہے۔ یہ نئی شراکت داری انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی اور عوامی رابطے کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرتے ہوئے اس تصور کو مزید مضبوط بناتی ہے۔
یہ افتتاح پاکستان اور چین کے درمیان وسیع تر تعاون کی روح کی بھی عکاسی کرتا ہے اور اس بات کا مظہر ہے کہ مختلف شعبوں کے درمیان شراکت داری کس طرح معاشرے کے لیے مؤثر اور یادگار تجربات پیدا کر سکتی ہیں، جبکہ ملک میں جدت پر مبنی مستقبل کے منصوبوں کی راہ بھی ہموار کرتی ہیں