5

ایکسپو سینٹر لاہور میں آئی ٹیل انرجی کا پویلین جدید ٹیکنالوجی اور لائف اسٹائل توجہ کا مرکز بنا رہا۔

آئی ٹیل انرجی نے سولر پاکستان ایکسپو 2026 کے پہلے روز شاندار آغاز کرتے ہوئے بطور ڈائمنڈ اسپانسر شرکت کی۔
ایکسپو سینٹر لاہور کے ہال نمبر 2 میں موجود آئی ٹیل انرجی کا پویلین جدید ٹیکنالوجی اور لائف اسٹائل کے امتزاج کے باعث شرکاء کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

پہلے دن وزیٹرز کی بڑی تعداد نے آئی ٹیل انرجی کے بوتھ کا رخ کیا، جہاں توانائی کو ایک نئے انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔

کمپنی کی AI سے لیس اسپارٹا سیریز، خصوصاً 6.6 کلو واٹ ہائبرڈ انورٹر، نے اپنی بہترین کارکردگی اور موسمی حالات سے مطابقت کے باعث خاص توجہ حاصل کی۔

اس موقع پر SmartGo AI سافٹ ویئر کا لائیو ڈیمو بھی پیش کیا گیا، جس نے وزیٹرز کی دلچسپی کو مزید بڑھایا۔

ایکسپو کے آئندہ دنوں میں مزید سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رہے گا، جبکہ 18 اپریل کو ہونے والی منفرد فجیٹل واک خصوصی توجہ کا مرکز ہوگی۔

آئی ٹیل انرجی سولر پاکستان ایکسپو 2026 میں 19 اپریل تک اپنی مکمل پروڈکٹ لائن اپ کے ساتھ موجود رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں