140

بنگلورو: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی

ورلڈ کپ کے 35 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے ڈی ایل میتھڈ کے تحت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی۔

بارش کے باعث ڈی ایل میتھڈ کے تحت 9 اوورز کی کٹوتی کردی گئی ہے، یوں پاکستان کو اب جیت کے لیے 117 گیندوں پر 182 رنز درکار ہیں۔

میچ دوبارہ بارش کے باعث جب روکا گیا تو پاکستان اس وقت ڈی ایل میتھڈ کے تحت 21 رنز آگے ہے۔

ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے، جہاں دوسری مرتبہ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔ پاکستان ٹیم نے اس موقع پر 25 اعشاریہ 3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 200 رنز بنالیے۔

بنگلور کے چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں قومی ٹیم نے پہلی مرتبہ بارش آنے سے قبل 21 اعشاریہ 3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب کا آغاز پاکستان اچھے انداز میں نہ کرسکا اور اننگ کے دوسرے ہی اوور میں 6 رنز پر پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی، عبداللّٰہ شفیق 4 رنز بنا کر ٹِم ساؤتھی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

بعدازاں کپتان بابر اعظم اور فخر زمان نے کیوی بولرز کے خلاف شاندار بیٹنگ کی اور ڈیڑھ سو رنز کی پارٹنرشپ بنائی۔

فخر زمان نے 63 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی انکی سنچری اننگز تک 7 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں