100

بھارتی اداکارہ اوتارا باؤکر 79 سال کی عمر میں چل بسیں

بھارتی اداکارہ اوتارا باؤکر کافی وقت بیمار رہنے کے بعد 79 سال کی عمر میں چل بسیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اوتارا باؤکر نے منگل کو زندگی کی آخری سانسیں اسپتال میں لیں اور اگلے دن ان کی آخری رسومات بھی ادا کردی گئیں۔
رپورٹس کے مطابق انہوں نے کئی اسٹیج،فلموں اور ڈراموں میں کام کیا اور انہیں انڈسٹری میں سینئر اداکار کے طور پر جانا جاتا تھا۔
اوتارا باؤکر نے اپنے کیریئر کے دوران 2 ایوارڈز بھی جیتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں