رمضان المبارک، پنجاب پولیس لاہور سمیت صوبہ بھر میں امن و امان ، سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے پرعزم
پنجاب پولیس کا آرگنائزڈ کرائم، اشتہاری مجرمان، منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران سنگین وارداتوں میں ملوث 10 گینگز کا خاتمہ، 23 کارندے گرفتار، ترجمان پنجاب پولیس
پولیس نے 188 اشتہاری مجرمان، 33 عدالتی مفرور، 15 ٹارگٹڈ آفنڈرز گرفتار کر لئے، ترجمان پنجاب پولیس
ملزمان کے قبضہ سے 02 گاڑیاں، 20 موٹر سائیکلیں، 12 موبائل فونز، 03 مویشی، 30 لاکھ روپے نقدی برآمد،
مجرمان کے قبضہ سے 05 کلاشنکوف، 06 رائفلز، 74 پسٹل، 07 بندوقیں، 01 ریوالور، سیینکڑوں کی تعداد گولیاں بھی برآمد،
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 110 منشیات فروش گرفتار، مقدمات درج، ترجمان پنجاب پولیس
منشیات فروشوں کے قبضہ سے 48 کلو چرس، 07 کلو ہیروئن، 05 کلو آئس، 892 لیٹر شراب برآمد،
پولیس مقابلوں کے دوران 03 مجرمان زخمی حالت میں گرفتار، 01 پولیس اہلکار زخمی ہوا، ترجمان پنجاب پولیس
منظم جرائم کے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور