بھارت کی عظیم اورہر دل عزیز اداکارہ سری دیوی کی پہلی برسی کے موقع پر ان کی ساڑھی کی نیلامی کا فیصلہ کیا گیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سری دیوی کے شوہر بونی کپور نے سری دیوی کی سب سےپسندیدہ ہاتھ سے بنی ہوئی ’کوٹا ساڑھی ‘کی نیلامی کا فیصلہ کیا ہے جس سے حاصل شدہ رقم کو ضرورت مندوں،خواتین اور بچوں پر خرچ کیا جائے گا۔
بالی ووڈ اداکارہ کی ساڑھی کی بولی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جارہا ہے۔
اس ساڑھی کی بولی 40ہزار روپے سے شروع ہوئی تھی جو اب 1لاکھ 30ہزار روپے پر پہنچ چکی ہے۔
بونی کپور نے میڈیا کو بتایا کہ جو رقم بھی حاصل ہوگی وہ بھارت میں27سال سے قائم ایک این جی او کو دی جائے گی جو بچوں اور خواتین کی صحت اور پڑھائی کے لیے اپنی خدمات سر انجام دیتی آئی ہے۔