سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان اقتدار پر قبضے کے لیے جھڑپیں سیز فائر میں توسیع کے باوجود جاری ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز جنگ بندی میں 72 گھنٹے کی توسیع پر اتفاق ہوا تھا۔
سوڈان میں 15اپریل سے اب تک 512 افراد ہلاک اور 4 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
سوڈان میں پیرا ملٹری فورس کے سربراہ جنرل حمدتی نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بات چیت کے لیے تیار ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ جنگ بندی برقرار رہے، لڑائی ختم ہونے تک مذاکرات نہیں کریں گے۔
جنرل حمدتی کا کہنا ہے کہ سوڈانی فوج کی طرف سے جنگ بندی کے باوجود بمباری کی جا رہی ہے، ہم سوڈان کو تباہ نہیں کرنا چاہتے۔
75