بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کھلاڑی کرکٹر رنکو سنگھ کی تعریف کرنے کے لیے فلم’پٹھان‘ کا خصوصی پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔
یاد رہے کہ اتوار کے روز احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں گجرات ٹائٹنز کے خلاف کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں کرکٹر رنکو سنگھ کے مسلسل 5 چھکوں کی وجہ سے فتح حاصل ہوئی۔
شاہ رخ خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی فلم ’پٹھان‘ کا ایک خصوصی پوسٹر شیئر کیا ہے۔
اس پوسٹر پر ایڈیٹنگ کے ذریعے شاہ رخ خان کے چہرے کی جگہ رنکو سنگھ کے چہرے کو شامل کیا گیا ہے۔
اُنہوں نے یہ پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ’جھومے جو رنکو!‘
اُنہوں نے لکھا کہ’میرے بچو، رنکو سنگھ، نیتیش رانا اور وینکٹیش آئیر تم لوگ بہت خوبصورت ہو!‘
اُنہوں نےاپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو شاندار فتح کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ’اور جو کچھ ہوا اس پر یقین کریں اور اسے یاد رکھیں‘۔
67