وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزیراعظم شہبازشریف کے پائیدار ترقی کے جامع روڈ میپ ”اڑان پاکستان“ کا خیر مقدم اورخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اونچی اڑان کیلئے ٹیک آف کرچکاہے ، وزیر اعظم اور ان کی ٹیم ملکی معیشت میں استحکام اورعام آدمی خوشحالی کے لئے سرگرم عمل ہیں ،معیشت مستحکم ہورہی ہے،سماجی ترقی کی طرف توجہ دینا ہوگی۔ قومی ترقی کی راہ میں حائل ہونے والوں کو اب قوم برداشت نہیں کرے گی۔پاکستان کے پاپولیشن پوٹینشل اور میسر وسائل کا بہتر استعمال ناگزیر ہے۔پاکستان کی اڑان میں حائل ہونے والے اصل میں عوام کے دشمن ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب نے سال نو کے آغاز پر پوری قوم کو مبارکباد د اور دعا دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی خدمت، حفاظت اور ترقی کےمشن کو آگے بڑھائیں گے۔ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شہادت کا رتبہ پانے والے ہر جوان اور افسر کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ دن رات کام کریں گے اور عوام کی خدمت کا وعدہ نبھائیں گے۔دعا ہے 2025ء کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا سال ہو۔دریں اثناء نشترہسپتال ملتان کے ڈائیلاسز سنٹر سے 25 مریضوں کو ایچ ائی وی وائرس میں مبتلا ہونے کے معاملہ پروزیر اعلیٰ نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی سمیت ہسپتال کے 6 ملازمین کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری کی منظوری دے دی ،سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی کی سربراہی میں دو رکنی کمیٹی ان افراد کے خلاف تحقیقات کرئے گی ، ان 7 ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ،جس کے مطابق پروفیسر ڈاکٹرغلام عباس ہیڈ اف نیفرالوجی ڈیپارٹمنٹ انتظامی ذمہ دارایاں ادا کرنے میں ناکام رہے ، ڈاکٹر محمد کاظم ایچ ائی وی کے اوٹ بریک کی تحقیقات کرنے میں مکمل ناکام رہے ،ڈاکٹر پونم خالد نیفرالوجی ڈیپارٹمنٹ میں ڈیوٹی سے اکثر غائب رہتی تھیں ،ڈاکٹر ملیحہ جوہر زیدی نے ایچ ائی وی مریض کے بارے میں اپنے سینئر کو نہیں بتایا ،ناہید پروین نے استعمال شدہ ڈسپوزیبل اشیاء مریضوں کے ڈائیلاسز کے لیے دوبارہ استعمال کیں ، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر نے ان ملازمین کو 14 روز میں جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
151