لاہور ہائیکورٹ کے نئے تعینات ہونے والے 4 ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا. چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے نئے ججز سے حلف لیا ۔
لاہورہائیکورٹ میں نئے ججز کی حلف برداری کی پروقار تقریب ججز کے کامن روم میں منعقد ہوئی تقریب کا آغاز قومی ترانے سسے کیا گیا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے 4سیشن ججز سے بطور ایڈیشنل جج لاہور ہائیکورٹ عہدے کا حلف لیا حلف اٹھانے والے ایڈیشنل ججز میں جسٹس راجہ غضنفر علی خان، جسٹس تنویر احمد شیخ ، جسٹس طارق محمود باجوہ اور جسٹس عبہر گل خان شامل ہیں حلف برداری کی تقریب میں نئے ججز کی فیملی ممبران کے علاوہ لاہور ہائیکورٹ کے سئنیر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان ، جسٹس علی باقر نجفی ،جسٹس عابد عزیز شیخ ،، جسٹس شہباز رضوی ،جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس شاہد کریم ، جسٹس چوہدری اقبال اور جسٹس ساجد محمد سیٹھی، جسٹس فاروق حیدر ،جسٹس فیصل زمان خان، جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس طارق ندیم جسٹس علی ضیا باجوہ اور جسٹس انوار الحق پنوں ، جسٹس خالد اسحاق ،تقریب میں جسٹس راحیل کامران شیخ ، جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر ، جسٹس حسن نواز مخدوم ، پراسکیوٹرجنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز ، سیکرٹر لاہورہائیکورٹ بار فرخ الیاس چیمہ، ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ سمیت دیگر وکلا نے شرکت کی نئے ججز کے تقرر کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 47 ہو گئی۔لاہور ہائیکورٹ میں 34 مستقل جبکہ ایڈیشنل ججز کی تعداد 13 ہو گئی جب کہ ابھی بھی 13آسامیاں خالی ہیں
60