سیکرٹری مائنز اینڈ منرل پرویز اقبال کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں 271 ارب روپے مالیت کے 4 پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ان منصوبوں کی پری فزیبلٹی اسٹڈی کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا، جو معدنیات کے شعبے میں ترقی کی نئی راہیں ہموار کرے گا۔سیکرٹری معدنیات پرویز اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں محکمہ مائنز کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بڑے پیمانے پر منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔ ان منصوبوں کا مقصد صوبے میں معدنی وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانا اور سرمایہ کاروں کو ایک مستحکم اور پائیدار کاروباری ماحول فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبے صوبے میں بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ پنجاب حکومت کے وژن کے تحت ان منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت اور بین الاقوامی معیار کے اصولوں پر سختی سے عمل کیا جائے گا تاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کا اعتماد بحال رہے۔پرویز اقبال نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا ماڈل سرمایہ کاری کے لیے ایک بہترین موقع ہے، جو نہ صرف معدنیات کے شعبے کو ترقی دے گا بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ مائنز تمام منصوبوں کی کامیاب تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا
68