پارہ چنار واقعے کے خلاف مجلسِ وحدتِ مسلمین کا احتجاج کراچی کے مزید علاقوں میں بھی شروع ہو گیا ہے۔
احتجاج کے باعث سڑکیں ٹریفک کے لیے بند ہیں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کراچی کے 10 سے زائد مقامات پر مذہبی جماعت کا دھرنا جاری ہے جس کی وجہ سے ٹریفک معطل ہے۔
گلستانِ جوہر کامران چورنگی پر دھرنا جاری ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کو موسمیات سے یونیورسٹی روڈ کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔
سرجانی ٹاؤن میں شمس الدین عظیمی روڈ پر، نواب صادق خان روڈ ناظم آباد نمبر ایک پر بھی دھرنا جاری ہے۔