37

موجیں ختم،پنجاب میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کے تحت چلنے والی تمام ٹرانسپورٹ پر مفت سفر کی سہولت ختم

پنجاب میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کے تحت چلنے والی تمام ٹرانسپورٹ پر مفت سفر کی سہولت ختم کر دی گئی۔

انچارج ماس ٹرانزٹ اٹھارٹی عزیر شاہ کے مطابق اورنج لائن، میٹرو اور اسپیڈو بس سروس پر فری سروس ختم کر دی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کرائے کا دوبارہ سے اطلاق لاہور، راولپنڈی اور ملتان تینوں کی ٹرانسپورٹ پر ہو گا۔

عزیر شاہ نے کہا کہ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ٹرانسپورٹ کو شہریوں کے لیے مفت کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اپریل میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ مفت کر دی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں