154

نیوز اینکر نے خبریں پڑھتے ہوئے مکھی نگل لی

کینیڈا کی صحافی فرح ناصر نے براہ راست خبریں پڑھنے کے دوران مکھی نگل لی۔
ٹوئٹر پر اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن دیا کہ اس لیے شیئر کر رہی ہوں کیونکہ ہم سب کو آج کل ہنسنے کی ضرورت ہے، آج میں نے آن ایئر ایک مکھی نگل لی۔
براہ راست نشریات میں فرح ناصر پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق بات کر رہی تھیں جب مکھی نے ان کے منہ کے گرد منڈلانا شروع کیا۔
ابھی نیوز اینکر خبریں پڑھ ہی رہی تھیں کہ ان کے چہرے کے تاثرات تبدیل ہوئے اور انہوں نے گلا کھنکارا، کیمرے کے سامنے وہ ایسے رہیں جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔
بعد ازاں انہوں نے سوشل میڈیا پر اس پورے واقعے کی ویڈیو لگائی اور بتایا کہ دراصل ان کے منہ میں مکھی چلی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں