وزیراعلیٰ مریم نواز کا جعفر ایکسپریس آپریشن کی کامیابی پر اظہار تشکر، سکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشن پرخراج تحسین
بے گناہ مسافروں اور معصوم عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنانا بزدلی کی بدترین مثال ہے:مریم نوازشریف
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جعفر ایکسپریس آپریشن کی کامیابی پر اظہار تشکر کیا اور سکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشن پرخراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آپریشن جعفر ایکسپریس کے دوران شہید ہونے والے جوانوں کیلئے حرفِ عقیدت کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ بے گناہ مسافروں اور معصوم عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنانا بزدلی کی بدترین مثال ہے۔جہنم واصل ہونے والے دہشت گرد نشان عبرت بن چکے ہیں۔
101