107

پاک انگلینڈ سیریز کیلئے قذافی اسٹیڈیم کا گراؤنڈ تیار

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے مرحلے کے لیے قذافی اسٹیڈیم لاہور کے گراؤنڈ کو تیار کر لیا گیا ہے، سر سبز گراؤنڈ دلکش منظر پیش کرنے لگا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور نے پاکستان انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے مرحلے میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی میزبانی کرنا ہے یہ میچز 28 ستمبر، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو شیڈولڈ ہیں۔
قذافی اسٹیڈیم میں گراؤنڈ کا اسکوائر مکمل تیار ہے اور اب 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے 3 پچز پر حتمی کام کیا جائے گا، ہمیشہ کی طرح گراونڈ کے دائیں اور بائیں پریکٹس پچز بھی تیار کر لی گئی ہیں۔
قذافی اسٹیڈیم کے انکلوژرز کی صفائی ستھرائی کا کام آئندہ ہفتے شروع ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں