351

پریانکا نے’ملائکہ اورارجن ‘کے رشتے کی تصدیق کردی

بالی ووڈاداکارہ پریانکا چوپڑا نے ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کے قریبی تعلقات کی تصدیق کردی ہے۔

بھارت کےمشہور ٹی وی شو’کافی ود کرن‘ میں پریانکا چوپڑا اور کرینہ کپور نے شرکت کی جس میں ان سے دیگر اداکاروں سے متعلق کئی سوال کیے گئے۔
پروگرام کے دوران پریانکا نے مزید بتایا کہ ارجن اور ملائکہ کواکثر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے جس کی بنا ءپر انہوں نے یہ بات کہی تاہم دونوں اداکار اس معاملے پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ ملائکہ اروڑا اور ارباز خان کے طلاق کے بعد سے ہی ارجن کپور اور ملائکہ کے قریبی تعلقات کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں جنہیں وہ کھل کر بیان نہیں کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں