پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملاجلا رجحان رہا، جہاں 100 انڈیکس میں 5 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر اس اضافے کے بعد 42 ہزار 93 پوائنٹس پر بند ہوا۔
حصص بازار میں آج 25 کروڑ 52 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 9 ارب 26 کروڑ روپے رہی۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 11 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 354 ارب روپے ہے۔
91