62

10 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد

وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر قادر پٹیل نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کی 10 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی۔
وزارت صحت کے مطابق ڈریپ نے 10 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر قادر پٹیل کو بھجوائی تھی۔
وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر قادر پٹیل کا کہنا ہے کہ غریب عوام پر ادویات کی قیمت میں اضافے کا بوجھ نہیں ڈالوں گا، ادویات کی قیمتوں میں قطعاً اضافہ نہیں کریں گے۔
عبدالقادر قادر پٹیل نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ جعلی ادویات بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے، منظور شدہ قیمت سے زائد وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں