76

121 مقدمات، عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں پیش

پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان 121مقدمات میں لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہو گئے۔
عمران خان اور تحریک انصاف کے رہنماؤں پر 121 مقدمات کے اندراج کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
جسٹس علی باقر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی پٹیشن اچھی لکھی ہے، پٹیشن میں زیادہ حصہ پی ٹی آئی کی کارکردگی کا ہے، پٹیشن میں قانونی نکات ڈھونڈھنے میں مشکل ہوئی ہے۔
جسٹس عالیہ نیلم نے کہاکہ آپ پیرا 13 سے پڑھیں۔
عمران خان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیس سرکاری مشینری کے غلط استعمال کا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں