115

19 لوگوں کے لیے معافی کے اعلان کو کوئی بڑی پیشرفت نہیں سمجھتا۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ میں 19 لوگوں کے لیے معافی کے اعلان کو کوئی بڑی پیشرفت نہیں سمجھتا۔

پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ بنیادی طور پر 67 لوگ تھے جن میں سے صرف 19 لوگوں کو معافی ملی ہے، 48 نے اپنی اپیلیں فائل کی ہیں، پاکستان تحریک انصاف ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ اس حوالے سے طے کرچکی ہے، ہم آج حکومت کے ساتھ مذاکرات میں اپنے مطالبات پیش کریں گے، سب جماعتیں مل جل کر عوام اور ملک کے وسیع تر مفاد میں بیٹھیں، ملک کی بہتری کے لیے مذاکرات کامیاب ہونے چاہئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں