283

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار ڈیرہ گجراں اورنج لائن میٹرو سٹیشن پہنچ گئے، میٹروٹرین کے آغاز کے لئے تیاریوں کاجائزہ لیا

لاہور-ٹیوٹرپاکستان( میاں عصمت رمضان سے ) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار ڈیرہ گجراں اورنج لائن میٹرو سٹیشن پہنچ گئے


وزیراعلیٰ نے اورنج لائن میٹروٹرین کے آغاز کے لئے تیاریوں کاجائزہ لیا -وزیراعلیٰ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین پر موجود جدید ترین سہولتوں اور آٹومیٹک آلات کا بھی معائنہ کیا-وزیراعلیٰ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین سٹیشن کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا

عثمان بزدار نے کہا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین سی پی پیک کا منصوبہ ہے، جلد ازجلد چلانے کی کوشش کریں گے-

اورنج لائن میٹروٹرین کا تعمیراتی کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے،سازگار حالات کا انتظار کررہے ہیں -کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی رکاوٹیں دور ہوتے ہی ٹرین سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا-اورنج لائن ٹرین چلا کر سابقہ حکومتوں کے منصوبے بند کرنے کی روایت کا خاتمہ کررہے ہیں –
اورنج لائن میٹروٹرین مسافروں کے تحفظ کے لئے ایس او پیز کے تحت چلانے کا فیصلہ کیاگیاہے-
لاہور کے شہریوں کو سفر کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کا اہتمام کررہے ہیں -عوام کی فلاح او رسہولت کے لئے میٹرو ٹرین چلارہے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو اورنج لائن میٹرو ٹرین کے بارے میں تفصیلی بریفنگ
ایم ڈی ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے وزیراعلی کو اورنج لائن ٹرین کو فنکشنل کرنے کے لئے اقدامات پر پیشرفت سے آگاہ کیا
سیکرٹری ٹرانسپورٹ، ڈی جی ایل ڈی اے، چیف انجینئر ایل ڈی اے،ڈپٹی کمشنر لاہور ڈویژن، جی ایم پی ایم اے، ایم ڈی نیسپاک اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں