کراچی ( ٹیوٹرپاکستان) ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں میں ریکوری کی شرح سب سے زیادہ ہے ‘سندھ میں بیاسی فیصد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ پنجاب اور دیگر صوبوں میں یہ تعداد بہت کم ہے.
کرونا سے مریضوں کے جاں بحق ہونے کی شرح بھی سندھ میں تمام صوبوں سے کم ہے۔15اگست سے سندھ میں کوئی اسکول نہیں کھلے گا ہم بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے اور نہ ہی پرائیوٹ اسکول انتظامیہ کو یہ اجازت دیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پریس کانفرنس میں کیا۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت کی کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکمت عملی کامیاب رہی ہے۔