217

ایورسٹ بیس کیمپ پر نارویجین کوہ پیما کورونا کا شکار

نیپال میں موجود دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ میں نارویجین کوہ پیما میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ میں موجود کورونا پازیٹو نارویجین کوہ پیما ارلینڈ نیس Erlend Ness کو بذریعہ ہیلی کاپٹر کٹھمنڈو کے اسپتال پہنچا دیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ان کا 15 اپریل کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جب کہ جمعرات کو ایک اور ٹیسٹ ہوا ہے جو نیگیٹو آ گیا ہے۔

فرنچ ماؤنٹین گائیڈ کا کہنا ہے کہ بیس کیمپ میں سب کو چیک نہ کیا گیا تو کورونا وائر س دیگر کوہ پیماؤں، گائیڈز اور ہیلپرز میں بھی پھیل سکتا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے حوالے سے فوری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب نیپالی ماؤنٹیرنگ آفیشل نے کورونا وائرس کے ایکٹیو کیس کی تردید کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں