سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں مریم نواز کا کورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو آنے کی تصدیق کی۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگی نائب صدر مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف @MaryamNSharif کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے جس کے بعد انھوں نے خود کو کورنٹین کر لیا ہے۔ مریم نواز شریف سمیت تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل ہے۔
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) July 28, 2021
مریم نواز نے گزشتہ دنوں آزاد کشمیر الیکشن میں مسلم لیگ کی بھرپور عوامی انتخابی مہم چلائی تھی۔