ملائیشیا سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ سِتی سارہ رئیس الدین بچے کی پیدائش کے ایک روز بعد عالمی وبا کورونا وائرس کے ہاتھوں جان کی بازی ہار گئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 37 سالہ ملائیشیا کی گلوکارہ کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش ہوئی۔
سِتی سارہ رئیس الدین بچے کی پیدائش سے قبل کچھ پیچیدگیوں اور آکسیجن کی کمی کا شکار ہوئیں۔
ڈاکٹروں نے گلوکارہ کو پہلے فوراً آکسیجن سپورٹ دی لیکن پھر طبیعت نہ سنبھلنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں۔
اپنی پسندیدہ گلوکارہ کے یوں اچانک دنیا سے رخصت ہونے پر ان کے مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے، سوشل میڈیا پر پیغامات کے ذریعے ان کے مداح اظہار تعزیت کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ 25 جولائی کو گلوکارہ کے گھر کے تمام افراد کورونا کا شکار ہوئے تھے۔