شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے برطانوی شہزادہ ہیری کی سوانح حیات کے شائع ہونے پر شہزادی یوجین کو جلا وطنی کی زندگی گزارنے پر مجبور کیا جاسکتا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ، شاہی مبصر ڈنکن لارکومبےکاکہنا ہے کہ انہیں ہنسی آئے گی اگر شہزادی یوجین اپنے کزن شہزادہ ہیری کی سوانح حیات لکھنے میں مددکرنے کا فیصلہ کرتی ہیں ۔
شاہی مبصر نے مزید کہا کہ جب باقی شاہی خاندان کے افراد اس بات سے ناراض ہوں گے تو امید رکھیں کہ کہیں شہزادی یوجین کو جلا وطنی کی زندگی نہ گزارنی پڑے۔
خیال رہے کہ شہزادہ ہیری نے اپنی سوانح حیات لکھنے کے لیے اپنی کزن شہزادی یوجین سے مدد مانگ لی ہے۔
اس حوالے سےمیڈیا رپورٹس کے مطابق ، ایک شاہی مبصر کا کہنا ہے کہ ڈیوک آف سسیکس کی سوانح حیات کےمصنف جے آر موہرنگر متوقع طور پر کتاب کو لکھنے کے لیے ہیری کے قریبی جان پہچان کے لوگوں اورعزیز و اقارب سے بات کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق شہزادی یوجین میگھن مارکل کو ان کی شہزادہ ہیری سے شادی ہونے سے پہلے سے جانتی ہیں اس لیےممکن ہے کہ صرف یوجین سے بات کرنے یا اس سے رابطہ ہونا متوقع ہے کیونکہ وہ ہیری کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہیں۔