افغان دارالحکومت کابل کے گرد پہنچ جانے والے طالبان نے بگرام ائیربیس میں واقع بگرام فوجی جیل خانے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جو کہ کابل کے شمال میں 25 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
طالبان نے جیل خانے کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد وہاں سے قیدیوں کو جن میں زیادہ تر طالبان جنگجو شامل تھے انھیں رہا کردیا ہے۔
واضح رہے کہ بگرام ایئر بیس جو کہ افغانستان میں سب سے بڑا امریکی فوجی مستقر تھا اب اسکا کنٹرول طالبان کے پاس ہے۔
امریکا کی جانب سے اس سال کے اوائل میں اپنی فوج افغانستان سے واپس بلانے کے فیصلے کے بعد اس جیل خانے کا کنٹرول اس سال یکم جولائی کو افغان مسلح افواج کے حوالے کیا گیا تھا۔