117

بالی ووڈ اداکاروں نے چھٹیاں گزارنے کیلئے اسپین کا رخ کرلیا

کترینہ کیف اور وکی کوشل سمیت کئی بالی ووڈ اداکار مالدیپ میں چھٹیاں منا رہے ہیں لیکن اداکاروں کا ایک دوسرا گروپ خوبصورت اور پرفضا ملک اسپین میں بھی چھٹیاں گزارنے کے لیے موجود ہے۔

چند روز قبل تک اجے دیوگن اور کاجول کی صاحبزادی نائیسا اسپین میں موجود تھیں، ان کی تصاویر دوستوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کیں۔

ٹی وی اداکارہ جیسمین بھاسن نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسپین کے شہر ابیزا کی ایک سڑک پر رقص کی ویڈیو اپ لوڈ کی۔

مندرا بیدی اپنے بچوں سمیت گم گشتہ اندلس میں تعطیلات منا رہی ہیں۔

کرشمہ تنا نے اپنے خاوند ورون بنگیرا کے ساتھ اسپین کے سیر سپاٹے کا پروگرام بنایا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں