87

لانگ مارچ :اسد عمر، حماد اظہر، مراد سعید میں جھگڑا، ویڈیو وائرل

تحریک انصاف کا لانگ مارچ شروع ہوتے ہی قیادت میں اختلافات سامنے آنے لگے۔


پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا گزشتہ روز لاہور سے آغاز ہوگیا، جب کہ اسی دوران احتجاج کی قیادت کرنے والے کنٹینر پر پارٹی چیئرمین کی موجودگی میں سینئر رہنماؤں کے مابین جھگڑا ہوگیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کسی بات پر نالاں ہیں اور وہ غصے میں دوسرے رہنماؤں پر برس رہے ہیں۔ اس دوران حماد اظہر، اسد عمر کے سامنے تھے اور ان کے ساتھ مراد سعید، اسد عمر کو کسی معاملے پر وضاحت پیش کرنے کی کوشش کرتے رہے، تاہم سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے ان کی ایک نہ سنی اور ہاتھ سے پیچھے دھکیل دیا۔
سینئر رہنماؤں کے جھگڑے کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بھی موجود تھے جب کہ وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی بھی اس موقع پر بے بسی کی تصویر بنے دکھائی دیے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کے مابین لانگ مارچ کے لیے عوام کے مطلوبہ تعداد میں نہ نکلنے پر جھگڑا ہوا اور اس کی ذمے داری ایک دوسرے پر ڈالنے کی وجہ سے تکرار شروع ہوئی، تاہم بحث کا اصل موضوع کیا تھا، اس کی کسی ذریعے سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں