79

مارخور کے شکار کا لائسنس3 کروڑ 71 لاکھ 86 ہزار روپے میں نیلام

گلگت میں استور مارخور کے شکار کا لائسنس جاری کر دیا گیا ہے۔
ترجمان محکمۂ جنگلی حیات کے مطابق استور مارخور کے شکار کے لیے گلگت بلتستان کی تاریخ کی سب سے بڑی بولی لگائی گئی ہے جس کی قیمت 3 کروڑ 71 لاکھ 86 ہزار روپے ہے۔
ترجمان کے مطابق شکار سے حاصل ہونے والی آمدنی کا 85 فیصد حصہ شکار کے مقام سے ملحقہ کمیونٹی کو دیا جاتا ہے جبکہ 15 فیصد حصہ قومی خزانے میں جمع ہوتا ہے۔
گلگت میں ٹرافی ہنٹنگ لائسنس کی نیلامی میں مقامی، ملکی اور غیر ملکی شکاریوں نے حصہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں