76

بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی کے گھر کے عقب سے خاتون کی لاش برآمد

بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی کے گھر کے عقب سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہارشٹر میں سابق رکن اسمبلی کے بند گھر کے نزدیک سے ملنے والی لاش کئی دن پرانی اور انتہائی خراب حالت میں ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق لاش ملنے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ اس حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق لاش کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔
رپورٹس کے مطابق مہارشٹر میں اس سال کئی ایسے کیسز سامنے آچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں